تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سلاد کی پیاز نہ دینے پر شہری کی آنکھوں‌ میں‌ خون اتر آیا، افسوسناک واقعہ

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں پیاز اور سلاد کے معاملے پر ایک شخص نے اپنے ساتھی کو چھریوں کے متعدد وار سے زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیہاڑی دار مزدور ریاست علی اور ساتھی پاون معمول کے مطابق رات کا کھانا کھانے بیٹھے تو دونوں کے درمیان سلاد کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق 59 سالہ ریاست علی اپنے دوست پاون کے ساتھ دہلی کے جنوبی علاقے فتح پور بیری میں واقع گودام میں یومیہ اجرت پر کام کرتا ہے۔

دونوں نے 8 دسمبر کو کام ختم کیا اور معمول کے مطابق کھانے پر بیٹھے تو سلاد کے معاملے پر تکرار شروع ہوگئی۔ پاون نے دعویٰ کیا کہ وہ بہت ساری پیاز لے کر آیا تھا جبکہ کھانے کے وقت ایک ہی بچی تھی۔

ریاست علی نے ساتھی کا الزام سُنا تو وہ طیش میں آیا اور اُس نے چھری اٹھا کر پاون کے پیٹ میں اتار دی، یہ عمل اُس نے تین سے چار بار دہرایا جس کے بعد وہ خون میں لت پت بے ہوش ہوگیا۔ پولیس کے مطابق علی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تو فتح پور تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی پاون کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد فراہم کر کے اُس کی زندگی کو محفوظ بنایا۔

ڈاکٹرز کے مطابق زخمی شخص کی آنتیں بری طرح سے متاثر ہوئیں مگر خوش قسمتی سے اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

- Advertisement -