اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بریانی نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو چاقو سے شدید زخمی کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاتور: بھارت میں نشے میں دھت شوہر نے بریانی نہ پکانے پر اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کر دیا۔

واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع لاتور میں پیش آیا۔ پولیس نے وکرام ونایک نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق نشے میں دھت ملزم 31 اگست کی شام گھر پہنچا اور ڈنر (عشائیہ) میں چکن بریانی نہ پکانے پر بیوی سے جھگڑا کیا، اس نے بیوی کو مارا اور پھر چاقو سے زخمی کر دیا۔

مزید پڑھیں: دنیا کی مہنگی ترین بریانی، ایک تھال کی قیمت 43 ہزار روپے سے زائد

اس دوران وکرام ونایک کے اہل خانہ نے مداخلت کی لیکن وہ کسی کی بات سننے کو تیار نہ تھا۔ اہل خانہ نے خاتون کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکرام ونایک کی تلاش جاری ہے، وہ پولیس کے خوف سے گھر چھوڑ کر کہیں بھاگ گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں