کراچی : بیوی کاپسندیدہ جوتاخراب ہونے کے غم میں شوہرعدالت پہنچ گیا اور خراب جوتادینےپر دوکان دارکیخلاف درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیوی کو خراب جوتا دینے پر شوہر نے دوکان دار کیخلاف عدالت سےرجوع کرلیا، درخواست گزار نے کنزیومرپروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اہلیہ نےطارق روڈسے1600روپےمیں جوتاخریداتھا ، چنددن میں ہی جوتا دو ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ دکان دار کو شکایت کی مگر دکان داربات سننےکوتیارنہیں، اہلیہ کواپنا پسندیدہ جوتاخراب ہونے کا بہت دکھ ہے۔
شوہر نے عدالت سے استدعا کی کہ دکاندار کیخلاف کارروائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔
کنزیومرپروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے گواہوں کوطلب کرلیا۔