تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بدتمیزی کرنے والا شوہر، بیوی کو تیرہ لاکھ روپے ادا کرے، عدالت کا حکم

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کی عدالت میں خاتون نے شوہر کے غیر اخلاقی رویے کے حوالے سے مقدمہ دائر کیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے گھریلو تشدد کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ’میرا شوہر مجھے تشدد کا نشانہ بناتا ہے‘۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ دوسرے لوگوں کے سامنے بدتمیزی اور میری بے عزتی کرتا ہے جس کی وجہ سے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد ثبوت بھی پیش کیے اور بتایا کہ اُس کی دوستوں اور اہل خانہ کے سامنے عزت خراب ہوئی لہذا مجھے اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔

ابوظبی کی عدالت نے درخواست پر سماعت کی اور شوہر کو بے گناہی فراہم کرنے کا موقع بھی فراہم کیا مگر وہ اس میں ناکام رہا۔

خاتون کے شوہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اُس پر عائد ہونے والے الزامات بے بنیاد ہیں لہذا کیس کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا جائے۔

اپنے حق میں شواہد نہ پیش کرنے اور خاتون کا مؤقف درست ثابت ہونے پر جج نے مذکورہ شخص کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے اُسے تیس ہزار درہم (تیرہ لاکھ روپے) اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ خاتون پر ہونے والے تشدد اور اُس کے ساتھ نامناسب و غیر اخلاقی رویہ رکھنے پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خاتون نے عدالت میں استدعا کی کہ اُسے چالیس لاکھ درہم ہرجانہ ادا کروایا جائے کیونکہ شوہر کی وجہ سے اُس کی زندگی تباہ ہوگئی ہے، جس پر عدالت نے ہرجانے کی رقم کو بیس ہزار درہم سے بڑھا کر اسے تیس ہزار درہم کردیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ قانونی اخراجات کی فیس بھی اسی رقم میں سے ادا کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -