تازہ ترین

خاتون سے لوٹ مار کرنیوالے سے قدرت نے فوری انتقام لے لیا

 اچھے کام کا انجام اچھا ہی ہوتا ہے اسی طرح  برے کام کا انجام بھی برا ہی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لوگ فوری کارما کے کیپشن کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

برازیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں ایک ڈاکو رات کے اندھیرے میں خاتون کو لوٹنے کی کوشش کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برازیلی ڈاکو لڑکی کو لوٹ رہا ہوتا ہے تو اچانک ایک کار رکتی ہے لیکن اس میں سے چند سکینڈ تک کوئی باہر نہیں نکلتا، لیکن جیسے ہی چور چوری کرکے بھاگنے لگتا ہے تو اس کار سے بھی ایک شخص باہر آتا ہے۔

جس کے بعد چور مزید ڈر جاتا ہے اور بھاگنے لگتا ہے لیکن برے کام کا برا انجام، ملزم سامنے سے آتی ایک گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے جس کے بعد بے سود زمین میں پڑا رہتا ہے، تاہم اس میں یہ واضع نہیں کہ اس کی موت ہوگئی یا وہ زخمی ہے۔

Comments

- Advertisement -