تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کینیڈین وزیر اعظم بال بال بچ گئے، مسلح شخص گرفتار

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا، حراست میں لیا جانے والا شخص فوجی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی پولیس نے جمعے کے روز وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص کی تلاشی لی گئی تو اُس کے پاس سے جدید اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق اوٹاوا کے حساس علاقے میں واقع جسٹن ٹروڈو کے گھر کے باہر ایک شخص تیز رفتار گاڑی میں آیا اور رکاوٹیں توڑتا ہوا وزیر اعطم کی رہائش گاہ کے دروازے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون اوّل میلانیا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو دل دے بیٹھیں

مذکورہ شخص نے اپنی گاڑی کھڑی کی اور پھر اتر کر مرکزی دروازے سے پیدل چلتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر  پولیس اہلکاروں نے اُسے روکا اور شناخت نہ کروانے پر  حراست میں لیا۔

کینڈین پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رائڈو ہال کمپلیکس کے گھر میں رہتے ہیں اور اسی گھر میں مشکوک شخص داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص فوجی اہلکار ہے اور اُس کی گاڑی سے پولیس کی وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم اور اُن کی فیملی بالکل محفوظ ہے، فوجی اہلکار کو حراست میں لے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -