بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

نوجوان نے ریپر بننے کیلیے انوکھا کام کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں نوجوان نے ریپر (گلوکار) بننے کی خواہش پوری کرنے کیلیے انوکھا کام کر ڈالا اور بڑی مصیبت میں پھنس گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں سنجے سنگھ نامی نوجوان ایک دکان کا تالا توڑ کر اس میں سے موبائل فونز اور کیمرہ چوری کر کے فرار ہوگیا جس کے بعد دکان کے مالک نے پولیس کو شکایت کی۔

پولیس نے دکان کے اطراف لگے حفاظتی کیمروں کی مدد سے ملزم کا پتا لگا کر اسے گرفتار کیا اور تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے پانچ موبائل فونز اور ایک کیمرہ برآمد کرلیا۔

19 سالہ سنجے سنگھ نے اپنے اعترافی بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ ایک ریپر بننا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس موسیقی آلات خریدنے کیلیے پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے چوری کا راستہ اختیار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں