جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مسافر چلتے جہاز کے پروں پر چلنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک مسافر چلتے ہوائی جہاز ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے پر کے اوپر چلنے لگا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیا مسافر نے اچانک ہی اٹھ کر ایمرجنسی گیٹ کھولا اور طیارے کے پروں پر چہل قدمی شروع کردی۔

سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ 5 مئی کو علی الصبح رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔

جہاز میں موجود ایک فرد نے اس دروازے کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی جس کو کھول کر وہ مسافر جہاز سے باہر نکلا تھا۔

اس مسافر کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا جس کا نام رینڈی فرینک ڈاویلا بتایا گیا ہے جو ریاست کیلی فورنیا کا رہائشی ہے۔

اس مسافر پر غیرذمہ دارانہ رویے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور جلد مقدمہ چلایا جائے گا، واقعے کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں