تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

خون میں لت پت چاقو ہاتھ میں لیے شخص نے خوف و ہراس پھیلا دیا

واشنگٹن: امریکا میں خون میں لت چاقو بردار شخص کی ویڈیو نے شہریوں کو خوف زدہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک چاقو بردار خون میں لت پت سڑک پر دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پولیس نے بتایا کہ ہارلیم کی 120 ویسٹ 125ویں اسٹریٹ کے قریب صبح کے وقت 36 سالہ شخص کو دیکھا گیا جو بنیان اور جینز میں ملبوس تھا اور اس کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا اور چاقو تھامے ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ وہ اس 34 سالہ خاتون کا دفاع کررہا تھا جس سے چار نامعلوم ملزمان نے پرس چھیننے کے بعد تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔

ویڈیو میں اس شخص کو خون میں لت پت سفید پوشاک پہنے ہوئے دیکھا گیا اور اس کی گردن کے نیچے اور جینز سے خون ٹپک رہا تھا۔

مذکورہ شخص کو اس حالت میں دیکھ کر وہاں کے رہائشی خوف زدہ ہوگئے اور واقعے کی رپورٹ پولیس کو دی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ساری صورت حال کا جائزہ لیا۔

ویڈیو میں ایک فوٹو گرافر مزاحیہ انداز میں سوشل میڈیا پر کہہ رہا ہے کہ ’اسے چھرا مارا گیا ہے‘ یا تو یہ شخص پاگل ہے۔‘

رپورٹ کے مطابق اسے ہارلیم کے ایک نجی اسپتال طبی امداد کے لیے لے جایا گیا دونوں متاثرین مستحکم ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

- Advertisement -