تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس، بھائی کا آخری دیدار کیا اور کہا ’الوداع فرانسس‘

ڈبلن: آئرلینڈ میں دل دہلانے والی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک بھائی اپنے دوسرے بھائی کو الوداع کہنے کے بعد چل بسا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کرونا وائرس کا شکار اپنے 70 سالہ بھائی کو مرنے کے بعد اسپتال کی کھڑکی سے دیکھتے ہوئے الوداع کہنے پر مجبور ہوگیا۔

ڈبلن سے تعلق رکھنے والے پیڈریگ برین رتھگرسینٹ لیوک اسپتال کے باہر ایک بینچ پر چڑھ گئے جہاں ان کی اہلیہ فیلیسیہ کام کرتی ہیں، پیڈریگ کے بھائی فرانسس 30 منٹ قبل ہی انتقال کرگئے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فرانسس کی موت اس وقت ہوئی جب اس نے کھڑکی سے دیکھا تو اس کی بیوی اور بیٹی رچل دوسری طرف کھڑی تھیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس نے دولت مند افراد کو بھی نہیں‌ بخشا

کرونا وائرس کے سبب وہ اپنے بھائی سے ملنے سے قاصر تھے، جو پہلے ہی اسپتال میں زیرعلاج تھے، پیڈریگ کے مطابق بھائی نے مجھ سے مل کر سکون حاصل کرلیا۔

پیڈریگ کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اپنے بھائی کو دیکھنا ہے، مجھے ایک نظر ان کو دیکھنا تھا اور پھر میں بینچ پر چڑھ گیا اور بھائی کا آخری دیدار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ میں وہاں ہوں اور میں اس کے ساتھ ہوں، یہ واحد راستہ تھا کہ میں اپنے بھائی سے آخری الوداع کہہ سکتا تھا، جب میں نے کھڑکی سے ایک نگاہ ڈالی تو میں نے ایک آنسو بہایا اور کہا ’الوداع فرانسس‘۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی مچارکھی ہے اب تک 88 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کے سبب موت کی وادی میں جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -