تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

کرونا وائرس نے دولت مند افراد کو بھی نہیں‌ بخشا

دبئی: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں غریب طبقہ متآثر ہوا ہے وہیں دولت مند افراد کی اس وبا سے محفوظ نہ رہ سکے۔

خلیجی میڈیا کی تحقیق کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں دولت مندوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، دنیا کی 100 ارب پتی افراد کی دولت میں 400 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

کرونا وبا کے 2 ماہ میں دولت مند اپنی آخری ڈھائی سال کی کمائی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، دنیا کی 100 بڑی شخصیات میں سے 91 کو بحران کا صدمہ برداشت کرنا پڑٓا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق صرف 9 شخصیات ایسی ہیں جو خسارے سے بچ کر منافع کمانے میں کامیاب رہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ تمام 9 افراد چین کی شہریت رکھتے ہیں۔

کرونا کی وجہ سے دنیا میں آن لائن ایجوکیشن اور ویڈیو کانفرنس کی طلب بڑھی، وینٹی لیٹرز، ماسک کی طرح بیجنگ میں تیار طبی سامان کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ مصنوعات چینی کمپنیاں پیش کرتی ہیں جنہوں نے منافع کمایا، ویڈیو کانفرنس کی کمپنی کے بانی ان کی دولت میں دو ماہ میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔

تحقیق کے مطابق ٹریڈ مارک کے ایل وی ایم ایچ کے بانی کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا، برنارڈار نولٹ کو دوماہ میں ہر گھنٹے اوسطاً 2 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Comments