تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت: ٹرین کی پٹری پر ایئر فون لگا کر چلنے والے شخص کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

چنائی: بھارتی شہر چنائی میں ایئر فون لگا کر ٹرین کی پٹری پر چلنے والا ایک شخص حادثے کا شکار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئر فون لگا کر ٹرین کی پٹریوں پر چلنے والے ایک شخص کو ٹرین نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

یہ حادثہ آندھرا پردیش کے نیلور کے وجے محل ریلوے گیٹ کے قریب پیش آیا، ریلوے کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ پیشے سے کارپنٹر شفیع اللہ ٹرین کی پٹریوں پر ایئر فون لگا کر گانا سنتے ہوئے چل رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ چنائی کی سمت سے آنے والی مال بردار ٹرین کو نہ دیکھ سکا اور اس کی زد میں آ گیا۔

رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں نے شفیع اللہ کو رکنے کے لیے آوازیں بھی دیں لیکن اس کے کانوں میں ایئر فون ہونے کی وجہ سے وہ ان کی آوازوں کو نہ سن سکا۔

ٹرین کی پٹری پر بیٹھے موبائل میں مدہوش دو نوجوانوں کے ساتھ اندوہناک سانحہ

ہول ناک حادثے کے بعد زخمی شخص کو مقامی افراد نے ایک قریبی نجی اسپتال پہنچایا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ایک اور نجی اسپتال پہنچایا گیا۔

ریلوے پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملی میں کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -