لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرانیوالاخود مقدمات میں نامزد نکلا، مدعی مقدمہ بدر رشید پر اقدام قتل ، ناجائز اسلحہ اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرانیوالاخود مقدمات میں نامزد نکلا، مدعی بدر رشید پر ناجائز اسلحہ اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں ، مدعی مقدمہ بدر رشید پر اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانہ شرقپور میں درج ہے۔
بدر رشید کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ پرانی انارکلی میں درج ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ بغاوت، مجرمانہ سازش اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رہنماؤں پر بھی اجلاس میں شرکت اور نواز شریف کی تقریوں کی تائید پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کےخلاف ایف آئی آر بدر رشید نامی شہری کی مدعیت میں درج کی گئی تھی ، ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف اعلی عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں، نواز شریف لندن میں علاج کرانے کے بجائے سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں اور پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکر رہے ہیں، ان کا مقصد پاکستان کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز تقریر ملکی عوام کو اداروں کے خلاف اکسانہ ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کیخلاف پاکستان پریونشن آف الیکٹراک کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔