تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

گھر کے باغیچے سے پرانی کار برآمد

لندن : برطانوی شہری نے لاک ڈاؤن کے دوران بوریت دور کرنے کےلیے گھر کے باغیچے میں گڑھا کھودا تو حیران کن دریافت پر دنگ رہ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا پر قابو پانے کےلیے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے انہیں میں ایک ملک برطانیہ ہے جہاں کئی روز سے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔

شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، جس کے باعث وہ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، اسی دوران ایک برطانوی شہری نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے اپنے گھر کے باغیچے میں گڑھا کھودا کو حیران رہ گیا کیونکہ اس کے گھر کے باغیچے میں پوری کار دفن تھی۔

رپورٹ کے مطابق 40 سالہ جان بریشو نے انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں واقع یہ گھر چھ ماہ قبل ہی خریدا تھا اور کچھ ماہ بعد کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک میں لاک ڈاؤن شروع ہوگیا۔

جان بریشو نے باغیچے میں گڑھا کھودا کو اندر سے پوری کی پوری کار برآمد ہوئی جسے دیکھ کر جان حیران رہ گئے، برطانوی شہری کا خیال ہے کہ یہ کار 1955 اور 1956 کی مشہور فورڈ 103 ای ہے جس کا انجن، دروازے اور نمبر پلیٹ اب بھی سلامت ہے جبکہ اس کے ٹائر غائب ہیں۔

برطانوی شہری کو یقین ہے کہ یہ کار ضرور اس گھر کے پہلے مالک کی ہوگی جو یہاں پچھلے پچاس برسوں سے رہائش پذیر تھے۔

Comments

- Advertisement -