اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

انتظامیہ کی نااہلی، چڑیا گھر میں شیر کی بھیانک موت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملکی دارالحکومت میں قائم چڑیاگھر کا شیر پنجرے میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے مرگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث شیر کے پنجرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شیر ہلاک ہوگیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ دم گھٹنے کے باعث شیر کی موت ہوئی، چڑیا گھر میں 3نیل گائے اور ایک شترمرغ پہلے ہی مر چکے ہیں،انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کے لیے جانوروں کی منتقلی روک دی تھی۔

- Advertisement -

چڑیا گھر میں ناقص انتظامات، کئی جانوروں کی موت

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم چڑیا گھر کے ناقص انتظامات کا پول کھلا تھا۔ نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران 18 جانور ہلاک ہوئے تھے۔

پشاور چڑیا گھر سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’زوو‘ میں 9 ماہ کے دوران 18 جانوروں کی اموات ہوئیں، 3جنگلی بلیاں مناسب پنجرہ نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوئیں، جبکہ دوسرے جانوروں کےحملے سے ایک ہرن مارا گیا، اسی طرح دیگر وجوہات کی بنا پر کچھ جانور مارے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں