تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

خاتون کا مغز چاولوں میں ڈال کر کھانے والا درندہ صفت قاتل گرفتار

منیلا: فلپائن کی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے اُس کا مغز کھانے والے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ للویڈ بگ ٹانگ پر الزام تھا کہ اُس نے ایک اجنبی خاتون کو قتل کیا اور پھر اُن کی کھوپڑی سے مغز نکال کر کھایا۔

پولیس نے نوجوان کو جمعرات کے روز منڈانو جذیرے کے قریب سے گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے اہلکاروں نے متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے۔

رپورٹ کے مطابق منڈانو جزیرے کے قریب سے خاتون کے کپڑے بھی برآمد ہوئے، مقتولہ کا گھر جائے وقوعہ سے آدھا کلومیٹر دور ہے۔

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے للویڈبگ نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ شدید بھوک اور شراب کے نشے میں دھت تھا کہ اسی دوران خاتون نے آکر  انگریزی زبان میں گفتگو کی تو وہ سمجھ نہ سکا اور غصے میں اُس پر تشدد شروع کردیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکا ہے، وہ خاتون کے ساتھ چل رہا تھا اسی دوران حملہ کر کے اُسے قتل کیا اور بھوک مٹانے کے لیے کھوپڑی سے مغز نکالا اور انہیں چاؤل کے ساتھ کھایا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے مقتولہ کی کھوپڑی کو گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کے اعضاء برآمد کر کے انہیں اسپتال منتقل کردیا۔

Comments

- Advertisement -