تازہ ترین

مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

مانچسٹر: : مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں مانچسٹر ایرینا میں پولیس نے کنسرٹ کے دوران دہشت گرد حملے میں 22ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 59 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مانچسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی سنگر آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔

مانچیسٹر پولیس نے ابتدائی طور پر اسے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی قرار دیا تھا تاہم آج صبح مانچیسٹر کے چیف کانسٹیبل ایئن ہوپکنز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ بھی نہیں کہا گیا اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پولیس حکام کےمطابق جائےحادثہ پر امدادی کارروائیوں کےدوران زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا جبکہ قریبی ٹرین اسٹیشن، مانچسٹر وکٹوریہ اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔


بنکاک: اسپتال کے سامنے دھماکہ‘ 24 زخمی


واضح رہےکہ اطلاعات کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے اور حادثے کے وقت وہاں ہزاروں افراد موجود تھے جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ کل کتنے لوگوں کو ٹکٹ ملا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -