تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس نے مانچسٹر ٹرام سروس کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

مانچسٹر : برطانوی معیشت پر کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، کرونا بحران نے مانچسٹر کی میٹرو لنگ ٹرام سروس کو تباہی کو دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت برطانیہ کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، ساڑھے چھ کروڑ آبادی والے ملک میں اب تک 98 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص بھی ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جاری لاک ڈاؤن نے برطانوی معیشت کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، میئر مانچسٹر کا کہنا ہے کہ ماہانہ آمدن 60 لاکھ پاؤنڈ سے ہوکر 10 لاکھ پاؤنڈ رہے گئی ہے۔

میئر مانچسٹر کا کہنا ہے کہ اگر مزید فنڈنگ نہ کی گئی تو میٹرو لنگ کو بند کرنا پڑجائے گا، ریجنل لیڈر شپ میٹرو لنک سروس کو مزید فنڈنگ ملنے تک بند کرنے کا سوچ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹرو لنک کی بندش سے طبی عملے، فرنٹ لائن ورکرز کو شدید مشکلات ہوں گی، فرنٹ لائن ورکرز کو رواں ماہ ہی میٹرو لنک پر مفت سفر کی سہولت دی گئی تھی۔

میئر مانچسٹر کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہفتوں کی بجائے اب دنوں میں فیصلہ کرنا ہوگا، دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ریل،بس، ٹرام آپریٹرز کی مشکلات سے آگاہ ہیں، مقامی حکام سے ملکر معاملات کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

کرونا وائرس برطانیہ میں مزید 2 کمپنیوں کو لے ڈوبا

خیال رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس بحران نے دو برطانوی کمپنیوں کا دیوالیہ کیا ہے جس میں 1800 ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے، جبکہ دو ہزار ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں