اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

مانچسٹر یونائیٹڈ کے میچ میں شائقین کا کھلاڑی پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: مانچسٹر یونائٹیڈ کی فتح مخالف ٹیم کے شائقین سے ہضم نہ ہوئی، تماشائی کھلاڑی سے الجھ پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور ویسٹ ہیم کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فتح مانچسٹر یونائٹیڈ کے نام رہی، میچ کے اختتام پر ٹیم خوشگوار موڈ میں واپس ڈریسنگ روم جا رہی تھی کہ شائقین کی جانب سے پال پوگبا کے لیے غلیظ الفاظ اور مغلظات کا استعمال کیا گیا، جس پر کھلاڑی حیران دکھائی دئیے۔

اس سے پہلے کہ پال پوگبا اس رویے کا جواب دیتے ساتھی کھلاڑی اور ٹیم کوچ زبردستی انہیں ڈریسنگ روم لے گئے۔

پال پوگبا کا تعلق فرانس سے ہے۔ وہ دو ہزار نو سے دوہزار گیارہ تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی جونیئر اور 2011 سے 2012 تک سینئر ٹیم کا حصہ رہے، کچھ عرصہ یووینٹس کے ساتھ کھیلنے کے بعد انہوں نے 2016 میں ایک بار پھر مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا اور اب تک اسی کلب کا حصہ ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے 139 میچوں میں 28 گول کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں فرانسیسی فٹبال ٹیم کے مڈ فیلڈر پال پوگبا نے بھی میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران انتظامیہ کی جانب سے رکھی جانے والی بیئر کی بوتل اُٹھا کر نیچے رکھ دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں