تازہ ترین

مہنگے ترین فٹبال کلب کو خریدنے کے لئے کتنے ارب ڈالرز کی بولی لگی؟

دوحا: فٹ بال کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگادی گئی۔

قطر کے شیخ جاسم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فٹبال کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں نے 28 اپریل کو اپنی حتمی بولیاں جمع کروائیں، جس میں قطر اسلامی بینک کے چیئرمین شیخ جاسم نے 5 بلین پاؤنڈ (پاکستانی روپوں میں 15 کھرب 78 ارب سے زائد) رقم کی پیشکش کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطری شیخ کی جانب سے بولی کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ کلبز کے مالک اب بھی سمجھتے ہیں کہ یہ پیشکش مطلوبہ ویلیویشن سے کم ہے۔

دوسری جانب کلب میں 20، 20 فیصد حصص کے مالک ایورم اور جوئل گلاسزر نے تخمینہ لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی موجودہ قیمت 6 بلین یورو (پاکستانی روپوں میں 18 کھرب 94 ارب سے زائد) ہے۔

نیوز ایجنسی کے رابطہ کرنے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے 50 فیصد حصص کے مالک سر جم ریٹکلف نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ این ایف ایل باسکٹ بال لیگ کی ٹیم واشنگٹن کمانڈرز سے متعلق 4.8 بلین یورو کے معاہدے پر ابھی بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا خواب سجایا تھا۔

ادھر INEOS کیمیکل کمپنی کے بانی ریٹکلف لڑکپن سے ہی یونائیٹڈ کے پرستار ہیں اور وہ گزشتہ سال فٹبال کلب چیلسی کو بھی خریدنے کی کوشش میں ناکام رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ طور پر مانچسٹر یونائیٹڈ میں 50 فیصد سے زیادہ کا کنٹرولنگ شیئر خریدنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -