منڈی بہاوالدین : دم گھٹنے کے باعث شادی کی پہلی رات کو ہی دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رات جہاں شہنائی بج رہی تھی، صبح وہاں ماتم بپا ہوگیا، منڈی بہاؤ الدین کے گاﺅں کٹھیالہ سیداں کے رہائشی شہباز کی گزشتہ روز فرزانہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔
Bride, groom found dead on first night of… by arynews
سہاگ رات کی صبح نوبیاہتا جوڑا سو کرنہیں اٹھا تو گھر والوں کو تشویش ہوئی، بعد ازاں گھر والوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو اندر دونوں دلہا دلہن کی لاشیں پڑی تھیں۔
افسوس ناک واقعہ کے بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارش میں بجلی جانے پرجنریٹر کمرے میں رکھ دیا گیا تھا۔
جنریٹرکے دھوئیں سے دونوں کا دم گھٹ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ذرا سی غفلت نے دو انسانوں کی جان لے لی بدنصیب جوڑے کا آج ولیمہ تھا۔