اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خواتین اسمگلرز 47 کلو چرس سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مانگامنڈی: سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین اسمگلرز کو 47 کلو چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں سندر پولیس نے دونوں خواتین کو ملتان روڈ موہلنوال سے 47 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین بھاری مقدار میں دو بیگز میں چرس چھپا کر سپلائی دینے جا رہی تھیں، دونوں خواتین لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشی کرتی ہیں۔

پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں