اسلام آباد : پاکستان حکومت کی جانب سے مینگو ڈپلومیسی کے تحت دوست ممالک کو آموں کے تحفے بھیجے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مینگو ڈپلومیسی کے حوالے سے اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ڈپلومیسی کے تحت دوست ممالک کوآموں کےتحفے بھیجے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ چین، قطر، سعودی عرب سمیت دیگرملکوں کے سفارتکاروں کوآم بھیجے جائیں گے۔
اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا یورپی ممالک کے سفارتکاروں کو بھی آم بھیجے جائیں گے۔
اجلاس میں وزارت ہوابازی، خارجہ، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن ٹریڈ ڈولپمنٹ ودیگر حکام بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے حکومت نے چند سال قبل مختلف ممالک سے تعلقات بہتری کیلئے آم بھجوانے کی ڈپلومیسی شروع کی تھی۔