10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

منفرد ‘آم گلاب لسی بنانے’ کا طریقہ جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

آم ایک موسمی پھل ہے جو وٹامن سی جیسی خصوصیات کا ذخیرہ ہے، اسی لیے لوگ عام طور پر سلاد، شیک یا ٹھنڈائی بنا کر آم کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی آم کی گلاب لسی چکھی ہے؟

لیجئے ہم آپ کے لیے آم گلاب لسی بنانے کی ترکیب لائے ہیں، آم گلاب کی لسی پینے سے آپ کے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے اور پورے دن آپ خود کو پہتر محسوس کرتے ہیں۔

آم کی لسی بنانے کے درکار اجزا

- Advertisement -

آدھا کپ مینگو پیوری

عرق گلاب تین چمچ

آم کے ٹکڑے

دہی 200 گرام

خشک میوہ جات مکس دو چمچ

چینی حسب ذائقہ

برف

آم کی گلاب لسی بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک برتن میں دہی لیں، پھر اسے اچھی طرح سے ملا لیں، اور اس میں آئس کیوبز ڈال کر اچھے طریقے سے مکس کرلیں۔

اس کے بعد مکس دہی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے الگ کرلیں پھر آپ آم کی پیوری کو دہی کے ایک حصے میں ڈال کر مکس کریں، اس کے بعد دہی میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر مکس کریں اور اس وقت تک ملاتے رہیں جب تک کہ یہ تمام چیزیں اچھی طرح سے مل نہ جائیں۔

بعد ازیں دہی کے دوسرے حصے میں عرق گلاب ڈال کر مکس کریں، پھر اس میں کچھ آئس کیوبز ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے ملائیں، اس کے بعد آم کی لسی میں عرق گلاب ڈال کر مکس کریں، پھر آپ آم کی گلاب لسی کو ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

یہ لیں آپ کی آم کی گلاب لسی تیار ہے، گرمیوں کی آمد آمد ہے، خود بھی استعمال کریں اور دوسروں کو بھی اس کے فوائد سے آگاہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں