تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’کچھ لوگ شہرت کے لیے اپنا کیریئر خطرے میں ڈال دیتے ہیں‘‘

کراچی: اداکار سلمان شیخ عرف مانی شہرت کے لیے سوشل میڈیا کے منفی استعمال پر ناراض ہوگئے۔

اداکارہ حرا مانی کے شوہر اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آج کل کے مواد اور تنازعات میں کیا فرق ہے؟ سال 2000 کی ابتدا میں جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اس وقت وہی رائٹرز اور میزبان کامیاب تھے جن کے پاس ناظرین کو دینے کے لیے ہر ہفتے اچھا مواد ہوا کرتا تھا۔‘

مانی نے لکھا کہ ’اگر کسی کے پاس نیا آئیڈیا نہیں ہوتا تھا تو وہ اس فیلڈ میں آگے نہیں بڑھ پاتا تھا اور نہ ہی اسے زیادہ مواقع ملتے تھے۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج کے دور میں 10 منٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک، اسنیک ویڈیو اور وی لاگ جیسی بہت چیزیں آچکی ہیں جبکہ آئیڈیاز اور مواد کہیں غائب ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ تنازعات نے لے لی ہے۔

مانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ لوگ تو محض چند منٹ شہرت کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔‘

اداکار نے سوال کیا کہ کیا اب ہمیں ذہانت، لکھنے کی صلاحیت، قلم جیسی چیزوں کو دفن کردینا چاہیے؟

Comments

- Advertisement -