اشتہار

مسلم لیگ(ن) کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے، خارجہ تعلقات کافروغ،قیام امن ،قومی دفاع کومزید مضبوط بنانا منشور کے اہم نکات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے، انتخابی منشور ہمیشہ کی طرح قابل عمل اور مسائل کاحل ثابت ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی وخودانحصاری ،مہنگائی سے نجات پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، وعدے نہیں روایت ،تاریخ کےمطابق اہداف حاصل کرنے کا پلان دیں گے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کامنشور طبقات،ماہرین کی تجاویزکی روشنی میں تیارکیا جا رہا ہے، آئینی بالادستی،قانون اصلاحات،گڈ گورننس پر سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں، نظام عدل کی اصلاح ترجیح ہےتاکہ شہریوں کوحقوق، فوری انصاف کی فراہمی یقینی ہو۔

انھوں نے بتایا کہ خارجہ تعلقات کا فروغ، قیام امن اور قومی دفاع کومزید مضبوط بنانامنشور کےاہم نکات میں شامل ہیں جبکہ بیوروکریسی،سول سروسز ،امورسرکارکوشفاف،فعال،آسان بنانےکی تجاویزمرتب کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی آبادی پر قابو، صحت و غذا کا تحفظ منشورمیں شامل ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تعلیم، وظائف ،لیپ ٹاپ فراہمی، ہنرمندی،روزگار کیلئےقابل عمل تجاویز تیارکی جا رہی ہیں، جبکہ کسانوں،مزدوروں، کمزور طبقات،اقلیتوں کےمعاشی، سماجی حقوق کیلئےٹھوس پالیسیاں منشورمیں شامل ہونگی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کھیلوں کافروغ، نئےمیدانوں،اسپورٹس کمپلیکسز کی تیاری،خصوصی افراد کیلئےاقدامات ، خواتین،بچوں کےحقوق کےتحفظ اورفروغ کیلئےپالیسی اقدامات منشور کا حصہ ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ الحمدللہ مسلم لیگ (ن)نےہمیشہ وعدے پورے کئے ہیں،پھر کریں گے، ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں