منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

منی پور کے وزیراعلیٰ کی سیکورٹی ٹیم پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شورش زدہ ریاست منی پور کے وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق منی پور کے وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی اسکواڈ پر حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ قافلے میں شامل نہیں تھے۔

وزیراعلیٰ کےسیکیورٹی اسکواڈ پر جریبام ہائی وئے کے قریب حملہ کیا گیا۔ منی پور میں کئی ماہ سے جاری قبائل جھڑپوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 10.40 بجے NH-37 پر کوکی اکثریتی کانگ پوکپی ضلع کے ٹی لائیجنگ گاؤں میں پیش آیا۔ سنگھ کے جیری بام کے دورے کے لیے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے امپھال سے قافلہ بھیجا گیا تھا۔

زخمی پولیس اہلکار کی شناخت موئرنگتھم اجیش کے نام سے ہوئی ہے انہیں کندھے پر گولی لگی ہے۔ سنگھ نے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ منی پور کے لوگوں پر حملہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں