جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مودی کی انتہا پسند پالیسیوں سے منی پور میں فسادات کی نئی لہر نے جنم لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

منی پور میں بھارتی پولیس کے مئی 2023 سے ظالمانہ کارروائیوں سے تنگ عوام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تھوبال پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کردیا۔

مودی کی انتہا پسندپالیسیوں سے منی پورمیں فسادات کی نئی لہرنے جنم لے لیا ، منی پور میں بھارتی پولیس کے مئی 2023سے ظالمانہ کارروائیوں سے تنگ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ عوام کے مشتعل ہجوم نے جوابی کارروائی کرتےہوئے تھوبال پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا جبکہ منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

طاقت کے نشے میں مست مودی سرکار کی ریزرو فورس کو مظاہرین کی جانب سے منہ کی کھانی پڑی۔

ماہرین نے منی پور پولیس ہیڈکوارٹرپر حملہ عوام کی جانب سے رد عمل قرار دیا جبکہ این ڈی ٹی وی کا کہنا تھا کہ تھوبال حملے کے بعد مودی کی ریزروفورس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق منی پور فسادات میں اب تک 1 ہزار سے زائد افرادہلاک ، 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے اور منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کاشکار ہوئیں۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منی پور کی عوام بی جی پی سیاسی مقاصد میں پس رہی ہے جبکہ ہیومین رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں