تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق بھارتی وزیر اعظم بخار کے باعث اسپتال میں داخل

نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ بخار کے باعث اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آج شام بخار اور کم زوری کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

منموہن سنگھ کو دارالحکومت دہلی کے آل انڈیا اسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں، 88 سالہ کانگریس کے تجربہ کار اور راجیہ سبھا رکن کو وبا کی دوسری لہر کے دوران کووِڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری انچارج اطلاعات نے ٹوئٹر پر کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کا معمول کے مطابق علاج ہو رہا ہے، اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

انھوں نے سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، اور ضرورت پڑی تو تازہ صورت حال کے بارے میں ہم مطلع کر دیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق من موہن سنگھ کو ایمس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی دل سے متعلقہ بیماریوں کی ہسٹری رہی ہے، 2009 میں انھوں نے اسی اسپتال میں کورونری بائی پاس سرجری کرائی تھی۔

1990 سے، جب سے من موہن سنگھ نے بائی پاس آپریشن کیا ہے، وہ اب تک 5 بائی پاس کروا چکے ہیں، اور 2004 میں اسٹنٹ بھی ڈلوایا ہے۔

Comments

- Advertisement -