تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماہ نور کا فراز سے شادی کرنے کا فیصلہ

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ماہ نور (انمول بلوچ) نے فراز (زین بیگ) سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ (فراز)، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی تین بہنوں اریبہ، ماہ نور اور رمشا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح بیٹیوں کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو والدہ کی جانب سے سنبھالا جاتا ہے۔

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ ماہ نور کو نکاح کے بعد عاشر طلاق دے دیتا ہے اس کے بعد آفس میں کام کرنے والے فراز کو ماہ نور کے ساتھ دیکھ کر لوگ باتیں بناتے ہیں۔

تاہم 19ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’فراز ماہ نور سے کہتے ہیں کہ ’آپ نے میرے لیے اپنی فیملی کے سامنے بات کی، آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ نے میرا پروپوزل قبول کرکے میرے اوپر کتنا بڑا احسان کیا ہے۔‘

داماد ثقلین، اریبہ سے کہتے ہیں کہ ’میں تم سے کہا تھا کہ ماہ نور جھوٹ بول رہی ہے کیونکہ جس جس نے فراز اور ماہ نور کو ساتھ دیکھا تھا سب کا یہی دعویٰ تھا کہ ان کے بیچ میں کچھ چل رہا ہے۔‘

ادھر فراز کہتے ہیں کہ ’اب جو بھی ماہ نور کے بارے میں الٹی سیدھی بات کرے گا ان سب کے دماغ میں خود درست کروں گا۔‘

ماہ نور فراز سے شادی کا فیصلہ کرنے کے بعد کہتی ہیں کہ ’میں نے ثقلین بھائی کی ضد میں فراز سے شادی کا فیصلہ تو کرلیا کیا یہ میرے لیے مزید سوالات پیدا نہیں کردے گا۔‘

کیا ماہ نور اور فراز شادی کرلیں گے؟ کیا اریبہ بہن کی شادی میں شرکت کریں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’من آنگن‘ کی اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -