تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شہری کی ناک میں دانت اُگ آیا

بیجنگ : کئی برس ناک کی تکلیف کی اذیت سے دوچار شخص کو اس وقت آرام مل گیا جب ڈاکٹروں نے اس کے نتھنے میں اگنے والے دانت کو نکال باہر کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین 30 سالہ شخص ناک کی تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز نے اسے ایکسرے کرانے کا کہا، جب ایکسرے رپورٹ آئی ڈاکٹرز اور متاثرہ شہری یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کی ناک میں دانٹ اگا ہوا ہے۔

جانگ بن سینگ نے طبی ماہرین کو بتایا کہ اسے گزشتہ کئی ماہ سے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے مگر گزشتہ شب جب میں سونے لیٹا تو مجھے سانس لیتے ہوئے نتھنوں میں کچھ سڑنے کی بو آرہی تھی۔

ڈاکٹرز نے جانگ بن سینگ کی ایکسرے رپورٹ دیکھ کر بتایا کہ اس کی ناک میں گزشتہ 20 برس سے دانت اگا ہوا ہے جو مسلسل بڑھ رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی ماہرین نے ناک میں اگنے والے دانت جس کی پیمائش 1 سینٹی میٹر تھی 30 منٹ کی سرجری کے بعد ناک سے نکال باہر کیا۔

جانگ سینگ نے بتایا کہ جب وہ 10 سال تھا تو ایک شاپنگ مال کی تیسری منزل سے گر گیا تھا جس کے باعث منہ کے دانٹ ٹوٹ گئے تھے تاہم اس کی جڑیں ناک میں بڑھتی رہی۔

چین کے شہر ہاربن میں ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے بتایا کہ کیونکہ یہ جڑیں انہی کے ٹوٹے ہوئے دانت کی تھی اس لیے ناک اسے بڑھنے سے روکنے میں کوئی مدافعت نہیں کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ناک میں دانت اگنے کے واقعات شاز و نادر ہی پیش آتے ہیں، یہ مسئلہ دنیا کی کل آبادی میں 0.1 فیصد کو متاثر کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ایسے ناک میں دانت اس وقت اگتا ہے جب چہرے پر کوئی چوٹ لگی ہو یا کوئی دشواری ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیکل جریدے کے مطابق سنہ 1959 سے 2008 تک ایسے 23 عجیب و غریب کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -