جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

’پیسے والی کار‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ’پیسے والی کار‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان میں مقیم ایک شخص نے اپنی گاڑی کو ایک روپے سکوں سے سجایا جس کی ویڈیو نے انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

مختصر کلپ کو انسٹاگرام اکاؤنٹ ’ایکسپیریمنٹ کنگ‘ نے شیئر کیا اور لکھا کہ ’پیسے والی کار۔‘ تاہم گاڑی کے مالک سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سورج کی روشنی میں چمک رہی ہے اور اس پر بڑی تعداد میں سکے چسپاں کیے گئے ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ چلر کار ہے۔‘

زیادہ تر صارفین نے کہا کہ ’اسے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔‘ کچھ صارفین گاڑی کو سکوں سے سجانے کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ ایکسپیریمنٹ کنگ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 330 ہزار سے زائد ہے اور وہ کاروں سے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں