جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ملک بھر کی سیر کو جائیں وہ بھی کیمپر میں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان قدرتی وسائل سےمالا مال ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں پاکستان کا رخ  کرتے ہیں۔

ملک کے بالائی علاقوں کی سیر وتفریح پر جانے سے قبل عام طور پر لوگ اپنے ساتھ اشیائے ضروریہ کی بڑی تعداد ساتھ لے کر جاتی ہے، جس کے باعث انہیں ہوٹل سمیت دیگر مقامات پر مشکلات پیش آتی ہے۔

لیکن پاکستانی شہری منصور مصطفی نے اس کا حل نکال لیا ہے، انہوں نے ایک ایسا کیمپرز تیار کیا ہے، جو تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے، اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آپ کے سفر کو نہایت خوشگوار بنادے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے منصور مصطفیٰ نے بتایا کہ اس کار کیپمرز کا آئیڈیا اس وقت آیا،جب ہم آسٹریلیا کے وزٹ ٹور پر تھے، وہاں ہم مقامی کار کیمپرز سے بہت مستفیذ ہوئے، جس نے نہ صرف ہمارے سفر کو آرام دہ بنایا بلکہ ہماری خطیر رقم کی بھی بچت کی، بس یہی خیال لے کر اسے پاکستان میں بنانے کی ٹھان ماری اور کامیاب ہوئے۔

منصور مصطفیٰ نے اس کے ڈیزائن سے متعلق بتایا کہ اسے آنسو کے ڈیزائن پر ترتیب دیا گیا ہے، جو کہ امریکن ماڈل سے مشابہ ضرور ہے، مگر مکمل طور پر پاکستان میں بنایا گیا ہے، اس ڈیزائن کو بنانے کا مقصد ہوٹلز میں ان آوٹ کے جھجھنٹ سے چھٹکارہ، گھر والی سہولیات میسر ہونا اور سب سے بڑھ کر اپنے قیمتی سامان کی پرواہ کئے بغیر آذادانہ طور پر گھومنا پھرنا ہے۔

باخبر سویرے میں گفتگو کرتے ہوئے منصور مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اس کار کیمپرز کا مجموعی وزن چار سو پچاس کلوگرام ہے،وزن کو تقسیم کرنے کے لئے اس کا ایکسل پیچھے کی جانب نصب کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر حادثے سے بچا جاسکے۔Gilgit-Baltistan - Wikipediaکار کیمپرز کی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے منصور مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اس میں ڈبل بیڈ شامل کیا گیا ہیں ، ساتھ ہی اضافی سہولیات میں ہیٹر اور ایئر کنڈیشنر ہیں، اس کے علاوہ اسٹوریج سہولیات میں فل کچن ، ایسا برنر جو کہ گیس سلنڈر سے منسلک ہوسکے، اس کے علاوہ ایئر کولر باکس بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں تین دن تک با آسانی اشیائے ضروریہ اسٹور کی جاسکتی ہے۔

منصور مصطفیٰ نے بتایا کہ ہاٹ شاور، واٹر پروف گیزر کو بھی اس کے عقبی حصےمیں منسلک کیا گیا ہے۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ یہ کون سے گاڑیوں کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے، جس پر منصور مصفطیٰ کا کہنا تھا کہ کرولا اور کیمبری کے ساتھ منسلک ہوکراسے پہاڑی علاقوں تک لے جایا جا سکتا ہے،مگر عام جاپانی گاڑیوں کے ساتھ یہ کار کیمپرز منسلک نہیں ہوسکتی۔

کار کیمپرز کی قیمت سے متعلق منصور مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت آٹھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے، یکمشت ادائیگی پر پچاس ہزار کا ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں