جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

نیب میں تبادلوں کا سلسلہ جاری، کئی افسران تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

نیب میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے قائمقام چیئرمین نے مزید 5 ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کے تبادلے کردیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور قائمقام چیئرمین نیب نے مزید 5 ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کے تبادلے کردیے ہیں۔

جن افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کراچی محمد رفیع ک پشاور ٹرانسفر کردیا گیا جب کہ نیب پشاور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روفی صاحبزادہ کا کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹرز ظہیر احمد کا تبادلہ ملتان جب کہ نیب لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان ندیم کو اسلام آباد ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد طارق بلوچستان سے لاہور اور محمد فاروق لاہور سے بلوچستان ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پشاور ناصر الدین عباس ملتان جب کہ نیب راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر حماد حسن اب بلوچستان میں ذمے داریاں سنبھالیں گے

اسی طرح نیب ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آفتاب احمد کا خیبرپختونخوا، نیب بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر اللہ رکھا کا راولپنڈی ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب میں تبادلوں پر الیکشن کمیشن کا ایکشن

واضح رہے کہ پنجاب ضمنی انتخابات سے قبل بھی نیب میں کئی افسران کے تبادلے کیے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے تبادلے منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں