بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کئی پاکستانی ڈی پورٹ۔۔۔۔۔۔۔۔!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فرانس میں غیرقانونی طور پر مقیم کئی پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فرانس کی حکومت نے تقریباً 10 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا جو غیرقانی طور پر وہاں رہائش پذیر تھے، متعلقہ اداروں نے تفتیش کے بعد ملک بدر کیا۔

غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو براستہ بحرین اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

پاکستان پہنچے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تحقیقات کے بعد تمام ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی دیگر ممالک سے ملک بدر کیے جاچکے ہیں۔

ایرانی حکام نے 200 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

دو ماہ قبل ہی غیرقانونی طریقے سے ایران جانے والے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ لیویز حکام کے مطابق ایرانی فورسز نے چاغی کے قریب سرحد پر 205 پاکستانی شہریوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا۔

مذکورہ تمام افراد بغیر دستاویزات کے پاکستانی مند اور بلو کے راستے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں