ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

مودی سرکار پر پلوامہ حملے سے متعلق کئی سوالات اٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مودی سرکارپر پلوامہ حملے سے متعلق کئی سوالات اٹھ گئے کہ 350 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد پاکستان سے پلوامہ تک 8 لاکھ بھارتی فوج کے ناک کے نیچے سے کیسے اسمگل ہوگیا؟

تفصیلات کے مطابق بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل ہوگئے ، مودی سرکار پر پلوامہ حملے سے متعلق کئی سوالات اٹھ گئے اور پے در پے اٹھنے والے سوالات نے پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا۔

14 فروری 2019 کو پلوامہ خودکش حملے میں 40 بھارتی فوجی مارے جانے پر مودی سرکار نے الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا تھا، پلوامہ ڈرامے میں جھوٹ پر جھوٹ بول کر ڈرامائی منظر نامہ پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے پاکستان کا ایف-16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

عادل احمد کو 2016 سے 2018 تک 6 مرتبہ بھارتی فوج نے شک کی بنیاد پر زیر حراست رکھا، عادل احمد کے والدین کے مطابق بھارتی تشدد عادل احمد کے خود کش حملے کی سب سے بڑی وجہ تھا۔

سوال یہ بھی ہے کہ جب خود کش حملہ اور دھماکہ خیز مواد مقامی ہے تو حملے کا الزام پاکستان پر کیسے لگایا جا سکتا ہے؟ 350 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد پاکستان سے پلوامہ تک 8 لاکھ بھارتی فوج کے ناک کے نیچے سے کیسے اسمگل ہو گیا؟

مودی سرکار 350 پاکستانی شہریوں کو ہلاک کرنے کے دعوے کا ثبوت فراہم کرنے میں کیوں ناکام رہی؟

پاکستان ماضی میں بھی کئی بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے منصوبوں کو بے نقاب کر چکا ہے، 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا۔

ستیہ پال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر اپنی حکومت اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کرے گی، کیا مودی سرکار آنے والے انتخابات کے لیے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک جیسے ڈرامے کا سہارا لے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں