اشتہار

رائےمنظور ناصر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رائےمنظور ناصر کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت تبدیل ہونے پر سابق ڈی جی راناعبدالجبار کو مرکز بھجوا دیا گیا تھا۔

رانا عبدالجبار سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ملزمان میں سے ہیں جب کہ رائےمنظورناصرسیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن کے طور پر کام کر رہے تھے۔

- Advertisement -

ڈی جی اینٹی کرپشن تعینات ہونے پر رائے منظور ناصر کا کہنا ہے کہ ہر کام میرٹ پر ہو گا کسی کو شکایت کاموقع نہیں ملےگا۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افسران اور عملےکو کہہ دیا اپناقبلہ درست کریں۔

سابق ڈی جی اینٹی کرپشن راناعبدالجبار راناثنااللہ کے رشتےدار تھے۔ رانا عبدالجبار کو پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

راناعبدالجبار نے عثمان بزدار سمیت کئی ارکان کیخلاف انکوائری شروع کرائی تھی تاہم حکومت تبدیل ہوتے ہی انہیں وفاق بھجوا دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں