ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پینڈورا باکس کے بعد۔۔۔۔۔ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پینڈورا باکس کے بعد ایک اور سوئٹزرلینڈ لیک آنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا پیپرزکے لیے سیل بنادیاگیا مگرسربراہ وزیراعظم ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ جن کی کمپنیاں نکلی ہیں ان کو کمیٹی میں بلایا جائے گا، تمام لوگوں کو کلین چٹ دی جائے گی اور جن کی کمپنیاں ہیں وہ نہیں بتائیں گے کہ منی ٹریل کیا ہے۔

پی پی رہنما نے پیشگوئی کی کہ پینڈوراباکس کے بعدایک اور سوئٹزرلینڈ لیک بھی آئے گی ، اس حکومت کا کام ہے عوام کو الجھائے رکھو۔

گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی تھی کہ پنڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے، پنڈورا پیپرز کے بعد حکومت کی وضاحتیں آنا کچھ تو دال میں کالا ہے، ایسا نہ ہو نواز شریف جیسا اس حکومت کا بھی ہو۔

وزیر کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے، عمران خان پنڈورا پیپرز میں شامل وزرا کو کلین چٹ دے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں