تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

منظور وسان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے طبیعت ناسازی کے باعث اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ مثبت آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آنے پر رہنما پیپلزپارٹی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ منظور وسان نے پی ایس 88 ملیر سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرارکھے ہیں، مذکورہ نشست پر اگلے ماہ سولہ فروری کو ضمنی انتخاب کا معرکہ ہوگا۔

اس سے قبل آج ہی ڈپٹی کمشنر سینٹرل ایم بی دھاریجو بھی کروناوائرس میں مبتلا ہوئے تھے، علامات ظاہر ہونے پرانہوں نے اپنا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ پازیٹوآیا ، رپورٹ آنے پر انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

آج ہی شہر قائد میں عالمی وبا کرونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی، ڈاکٹر انجم سلیم زچہ و بچہ کی ڈاکٹر تھیں۔

Comments

- Advertisement -