The news is by your side.

Advertisement

منظور وسان کی سال 2021 کے حوالے سے بڑی پیش گوئیاں

خیرپور: سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے آئندہ سال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے آئندہ سال سے متعلق نئی پیش گوئیاں کیں۔

منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ سال 2021 سیاسی اور دیگر اعتبار سے 2020 سے مختلف ہوگا، آئندہ سال سینیٹ انتخابات کا امکان بھی ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ کہ ’پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ میں اختلاف تھے اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے، حکومت غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لے اُسے ناکامی ہوگی‘۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’فردوس عاشق اعوان پی ڈی ایم کو دل پر مت لیں کیونکہ وہ سب پارٹیوں کے ساتھ کام کرچکی ہیں‘۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا پلیٹ فارم صرف حکومت مخالف اتحاد ہے، ہم الیکشن کی مخالفت نہیں کرتے‘۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا اجلاس طلب، نوازشریف اور زرداری کے حوالے سے بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اگلا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے 2 جنوری کو لاہور میں اہم اجلاس طلب کیا ہے جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

اجلاس میں مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، محمود خان اچکزئی، اخترمینگل، جے یو آئی کے اویس نورانی اور آفتاب شیرپاؤ شریک ہوں گے جبکہ نوازشریف اور آصف علی زرداری کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ہوگی۔

اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل، اسمبلیوں سے استعفے، لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے لاہور میں ہونے والے آخری جلسے میں جنوری کے آخری ہفتے یا فروری میں اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے اور لانگ مارچ پر اتحادی جماعتوں کو اعتراض ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں