تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ڈی ایم کا اجلاس طلب، نوازشریف اور زرداری کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے بننے والے گروپ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا اہم اجلاس 2جنوری کو لاہور میں ہوگا جس کی صدارت جمعیت علما اسلاف ف کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پشونخواہ ملی عوامی پارٹی (میپ) کے سربراہ محموداچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل، جے یو آئی کے اویس نورانی اور آفتاب شیرپاؤشریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جے یو آئی کے 4 ارکان کی بنیادی رکنیت ختم

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے نوازشریف اور آصف علی زرداری کی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے لاہور میں ہونے والے آخری جلسے میں جنوری کے آخری ہفتے یا فروری میں اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے اور لانگ مارچ پر اتحادی جماعتوں کو اعتراض ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایک روز قبل محمدعلی درانی پیر پگارا کا اہم پیغام لیکر شہباز شریف کے پاس کوٹ لکھ پت جیل پہنچے تھے، جہاں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی اور بات چیت سے مسئلے کو حل کرنے پر غور بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -