جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے بھانجے کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے بھانجے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں مقتول کے3دوست اور3 نامعلوم ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے بھانجے اےایس آئی جنید بلاول وسان کے قتل کا مقدمہ 4روز بعد درج کرلیا گیا ، تھانہ اےسیکشن میں درج مقدمےمیں دہشت گردی اورقتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

مقدمےمیں مقتول کے3دوست اور3نامعلوم ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ بلاول وسان نے اپنے دوست فراز کو 50 لاکھ روپے دیے تھے ، رقم واپس طلب کرنےپربلاول وسان کو قتل کیا گیا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی امیر سعود مگسی کا کہنا ہے کہ مقدےمیں نامزد فراز، زاہد اور ثقلین گرفتارہیں ، ملزمان اعتراف جرم کرچکے ہیں، ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : خیرپور: گاڑی سے پی پی رہنما منظور وسان کے بھانجے کی مسخ شدہ لاش برآمد

یاد رہے 18 نومبر کو بھرگڑی کے قریب گاڑی سے پی پی رہنما منظور وسان اورنواب وسان کے بھانجے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی بلاول وسان لونگ فقیر پولیس چیک پوسٹ پرتعینات تھا۔

نواب وسان نے کہا تھا کہ بلاول وسان کو سازش کے تحت شہید کیا گیا ہے ، گاڑی میں آگ کی اطلاع 2 گھنٹے بعد ہوئی، ہمیں انصاف چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں