تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اس نقشے سے دنیا بھر کے ایئرپورٹس کے وائی فائی پاس ورڈ جانیں

کسی بھی چیز کے انتظار میں چند منٹس گزارنا بھی انتہائی مشکل ثابت ہوتا ہے لیکن آج کل کے دور میں اسمارٹ فونز نے انتظار کے دوران ہونے والی بوریت سے کافی حد تک جان چھڑا دی ہے، اب لوگ جہاں کہیں بور ہونے لگتے ہیں، ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر اپنا اسمارٹ فون نکال لیتے ہیں اور یوں وقت گزرنے کا پتا بھی نہیں چلتا۔

اسمارٹ فون میں اگر ہر وقت انٹرنیٹ میسر ہو تو کیا ہی بات ہے، اکثر فضائی سفر کرنے والے اس نعمت سے بخوبی واقف ہوں گے، خاص کر جب ایئرپورٹس پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑے اور وہاں مفت انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہ ہو تو وقت کاٹنا مزید مشکل ہو جاتا ہے لیکن اب ایک واحد تفشہ آپ کی پریشانی حل کردیگا۔

yo1lliai

ایک بلاگر انیل پولاٹ نے ایسا نقشہ تیار کیا ہے، جس میں دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر موجود وائی فائی انٹرنیٹ کنکشنز کے پاس ورڈز موجود ہیں، اب کسی بھی ایئرپورٹ پر موجود مسافر اس نقشے کے ذریعے متعلقہ ایئرپورٹ کے وائی فائی کا پاس ورڈ حاصل کر سکیں گے اور اپنی انتظار کی بوریت کو دور بھگا سکیں گے۔

ظاہر ہے کہ اس نقشے تک پہنچنے کے لیے بھی انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی تو اسے ایپ کی صورت میں بھی پیش کیا ہے تاکہ آپ اسے اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں۔

کسی بھی ایئرپورٹ پر موجود انٹرنیٹ کا پاس ورڈ جاننے کے لیے آپ نیچے موجود اس نقشے پر مقام کو منتخب کریں تو فوراً وہاں موجود انٹرنیٹ کا پاس ورڈ بھی دِکھا دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -