جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی کنگز کی حمایت میں ریلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی کامیاب ترین اور سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کی حمایت میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، بچوں، نوجوان اور شوبز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے والی ٹیم کراچی کنگز کے اب تک لیگ میں چار میچز ہوئے جن میں سے ایک بارش کی نذر ہوا بقیہ تین میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کی کاوشیں، زبردست ٹیم مینجمنٹ، شاندار کوچنگ اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت کے باعث ٹیم کے صرف کراچی ہی نہیں بلکہ سارے پاکستان اور دنیا بھر میں مداح موجود ہیں اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی فتح کے لیے دعا گوء ہیں۔

پاکستان سپرلیگ کی سب سے بہترین ٹیم کی حمایت میں میراتھن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سائیکلسٹ اور بائیک رائیڈرز نے حصہ لیا، شرکاء میں خواتین، بچے اور نوجوان اور شوبز شخصیات بھی پسندیدہ ٹیم کی حمایت میں سڑکوں پر نکلیں۔

ریلی کا آغاز شہر قائد کے علاقے کلفٹن سے شروع ہوا اور اختتام بحریہ ٹاؤن پر ہوا، شرکاء نے کراچی کنگز کی جرسیاں پہن رکھیں تھیں اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔

تصاویر

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک چار میچز کھیلے جن میں سے ملتان سلطانز کے خلاف ہونے والا مقابلہ بارش کی نذر ہوا جبکہ بقیہ تینوں میں ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی۔

کراچی کنگز کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا تھا، اس ٹاکرے میں شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا  اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، میچ میں کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح حاصل کی۔

پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے ہوا تھا جس میں کنگز کے شیروں نے سیمی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین تیسرا میچ گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں روی بوپارا کی شاندار ففٹی اور آفریدی کی تین وکٹوں لے کر ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں