پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی نے مشہور ترکی ڈرامے درلیس ارطغرل میں سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بیلچن کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
ماریہ بی اپنے ملبوسات کی شوٹنگ کے لیے ترکی میں موجود ہیں اور وہ کئی دن سے سوشل میڈیا پر بتا رہی تھیں کہ ان کے نئے شوٹ کے لیے ارطغرل ڈرامے کی ایک کردار کو چنا گیا ہے۔
بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامے میں سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بیلچن ان کے ملبوسات کی نئی ماڈل ہیں۔
ماریہ نے دیدم کے ساتھ کافی ساری تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
ترک اداکارہ دیدم بیلچن نے ارطغرل ڈرامے کے پہلے، دوسرے اور پانچویں سیزن میں سلجان خاتون کا کردار نبھایا ہے۔
خیال رہے کہ درلیس ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اس کے اداکاروں کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل (اینگن التان) اور حلیمہ سلطان (اسریٰ بلجک) پاکستان آنے کی خوہش کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔