ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ماڈلنگ میں لڑکیوں سے متعلق ماریہ بی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ بہت مشکل فیلڈ ہے اس لیے لڑکیوں کو ماڈلنگ میں آنا بھی نہیں چاہیے۔

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری سمیت دیگر معاملات کا اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ماریہ بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کے ساتھ ساتھ مرد ماڈلز کے لیے بھی ماڈلنگ مشکل فیلڈ ہے جب کہ ملک میں والدین ہر لڑکی کو اس فیلڈ میں جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ماڈلنگ کی فیلڈ میں مرد اور خواتین ماڈلز کے ساتھ عجیب عجیب چیزیں بھی ہوتی ہیں، تاہم انہوں نے اس متعلق مزید وضاحت نہیں کی۔

ماریہ بی نے دعویٰ کیا کہ ملکی ماڈلز کے برعکس غیر ملکی ماڈلز سستی پڑتی ہیں۔

فیشن ڈیزائنر نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ماڈلز کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لیے وہاں مقابلہ زیادہ ہوتا ہے لیکن پاکستان میں ماڈلز کی تعداد کم ہے تو اس لیے یہاں مقابلہ نہیں ہوتا اور ماڈلز بھی مہنگے پڑتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ماڈلنگ انڈسٹری کے فوٹوگرافرز کے ساتھ جن ماڈل لڑکیوں کی سیٹنگ ہوتی ہے یا وہ ان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی محسوس نہیں کرتیں تو ٹھیک ہے، ورنہ بہت ساری ماڈلز فوٹوگرافرز کے رویوں سے نالاں رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں