شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے اسکرین سے دوری کی وجہ بیان کردی۔
اداکارہ ماریہ واسطی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف مضوعات پر اظہار خیال کیا۔
ماریہ واسطی نے کہا کہ شوبز سے دوری کی کوئی خاص وجہ نہیں، کسی ایسے کردار کی تلاش ہے جو کرنے کا دل کرے، اسکرپٹ ایسا لکھا ہو جس میں کچھ ڈھونڈنے کا اور اپنے آپ کو بدلنے کا مارجن ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ بہت سے اسکرپٹ میرے پاس آئے ہیں لیکن مجھے مزہ نہیں آرہا جب کوئی اچھا اسکرپٹ ملے گا تو ضرور کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک انسان کے کتنے ہی روپ ہیں لیکن وہ کردار ہمیں نظر کیوں نہیں آتے، ایک ہی جیسا کام ہورہا ہے کوئی مختلف کام لکھا ہی نہیں جارہا۔
ایک سوال کے جواب میں ماریہ واسطی نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کے زمانے میں جو کردار کیے ہیں وہ بہت پسند ہیں جس میں ہم کھو جاتے تھے۔
ماریہ واسطی نے کہا کہ محبت خود غرض جذبہ ہے آپ کے اندر تبدیلی لاتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک جنونی مداح پیچھے پڑ گیا تو اور گھر تک آگیا تھا تب میری اداکاری کام آگئی تھی، اسے دوسرے روز آنے کا کہہ کر دروازہ بند کردیا تھا۔