پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

افغانستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی چرس پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی چرس پکڑلی، 2 کارروائیوں میں 1565 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اےاین ایف 2 کارروائیوں میں ملزمان سے 1565 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے یارو کے قریب کپاس کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی، 1550 کلوگرام چرس کنٹینر میں موجود کپاس کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ ملزمان برآمد شدہ چرس افغانستان سے براستہ چمن کراچی اسمگل کر رہے تھے، دوران کارروائی چمن کے رہائشی 2 ملزمان موقع سے گرفتار ہوئے۔

اےاین ایف کے مطابق خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں