شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس اپنے حق مہر کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
حال ہی میں ایک نجی میگزین پوڈ کاسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اپنے کیریئر اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے وقت رضاکارانہ طور پر حق مہر کی رقم لکھی تھی جو ’شرعی‘ تھی۔
مریم نفیس نے بتایا کہ میں نے اپنا نکاح نامہ خود پڑھا اوور والدین نے اسے بھرا، نکاح نامے میں مجھے طلاق کا حق بھی ملا جسے پڑھ کر میں حیران رہ گئی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کو حق مہر پر جھگڑتے دیکھا ہے لہٰذا میں حق مہر نہیں لینا چاہتی تھی تاہم شوہر امان احمد نے مجھے اجازت دی کہ جتنی بھی رقم چاہوں لے سکتی ہوں لیکن میں نے حق مہر شرعی لکھوایا جس کی رقم 2200 روپے بنتی ہے۔
شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے پرتعیش ہوٹل میں کچھ افراد کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا، جس کے بعد وہ باراتیوں سمیت سوات چلے گئے، جہاں ان کی شادی کی دیگر تقریبات ہوئیں اور دو دن بعد واپس آگئے۔
View this post on Instagram
مریم نفیس نے بتایا کہ ان کے شوہر یورپی ملک یونان میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر انہوں نے سوات کا انتخاب کیا۔