اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ لوگ ایسی خواتین کو پسند نہیں کرتے جو پراعتماد ہوں اور بات کرتی ہوں۔
نجی ٹی وی کے شو میں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ ان خواتین کو پسند نہیں کرتے جو دوسروں کے لیے بات کرسکیں۔
مریم نفیس نے مزید کہا کہ شوبز کی خواتین کو اب بھی سماج میں سب سے برا سمجھا جاتا ہے اور اس پیشے کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں ہر طرح کا پس منظر رکھنے والی تعلیم یافتہ لڑکیاں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے کام کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا۔
یہ پڑھیں: مریم نفیس نجی زندگی کے بارے میں سوال کرنے پر مداح پر بھڑک اٹھیں
مریم نفیس نے زور دے کر کہا کہ حالانکہ بہت سے فنکار ڈراما کی شوٹنگ کے دوران بھی نماز کا اہتمام کرتے ہیں اور دینی فرائض میں بالکل کوتاہی نہیں برتاجاتا۔
اداکارہ رباب ہاشم نے کہا کہ بطور قوم ہمیں نفرت کرنا پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز سے نفرت کرنا بھی پسند ہے چاہے وہ اداکار ہوں یا کرکٹرز، یا ان پر تبصرہ کرنا انہیں نیچا دکھانا جو میرے خیال میں اچھا نہیں ہے۔